اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے سماجی ویب سائٹ میں اپنے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اس سے قبل بھی زمینی حملے میں مزاحمت کی وسیع کارروائیوں کی وجہ سے غزہ سے پسپائی پر مجبور ہوچکی ہے اور اب صہیونی ریاست غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی جرآت نہیں رکھی۔ تحریک حماس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے زمینی حملے کی دہمکی کا دیا جانا، صرف نفسیاتی جنگ کا ایک حربہ ہے۔ دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے اعلی رکن خالد البطش نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ آئندہ آنے والے گھنٹوں میں فریقین غزہ میں جنگ بندی کے کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیں۔
.......
/169